سیاسی جماعتوں کی ’’بے بسی‘‘ کا حل

سیاسی قضیے:  27جون، 2018

آج کل سیاسی جماعتیں انتخابات کے لیے اپنے اپنے امیدوار نامزد کر رہی ہیں اور یہ عمل مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ان کے فیصلوں پر مختلف سمتوں سے مختلف ردِ عمل سامنے آ رہے ہیں۔ جن امیدواروں کی نامزدگی نہیں ہوتی، وہ بھی سیخ پا ہیں۔ جو کارکن دیکھ رہے ہیں کہ ان کی جماعت میں یک دم نازل ہونے والوں کی نامزدگی ہو رہی ہے، اور یوں دوسروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے، وہ بھی سراپا احتجاج ہیں۔

بالخصوص تحریکِ انصاف نے اپنے کارکنوں کی جو تربیت کی تھی، کارکن اب اس سے کام لے رہے ہیں۔ وہ تحریک کے گڑھ، ’’بنی گالا‘‘ کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں، اور کسی غیرمتوقع صورتِ حال سے نبٹنے کے لیے وہاں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس دباؤ اور احتجاج سے مجبور ہو کر مختلف جماعتیں، امیدوار تبدیل بھی کر رہی ہیں، …