غیرسرکاری سینسرشپ

کوئی دو ماہ قبل مجھے ’’نیا دور‘‘ (www.NayaDaur.tv) سے لکھنے کی دعوت موصول ہوئی۔ یہ خوشی کی بات تھی۔ میں نے انھیں کہا کہ میں فری لانس مصنف و محقق ہوں، کیا آپ ادائیگی کریں گے۔ انھوں نے کہا ابھی تو ابتدا ہے، آگے چل کر ضرور کریں گے۔

میں نے لکھنا شروع کر دیا، اس درخواست کے ساتھ کہ کچھ بھی تبدیل کرنا ہو یا نکالنا ہو تو مجھے بتائیے۔ پانچ چھ مضامین شائع ہوئے۔ انھی دنوں لاہور میں دل کے ہسپتال پر وکیلوں کا دھاوا ہو گیا۔ میں نے ایک مضمون بھیجا، جس کا عنوان ’’پی آئی سی دھاوا: مقدمات آئی جی اور وزیر اعلیٰ پر بھی درج ہونے چاہییں‘‘ تھا۔ جب شائع ہوا تو عنوان بدل گیا تھا: ’’پی آئی سی دھاوا: مقدمات آئی جی اور وزیر اعلیٰ پر درج ہونے چاہییں‘‘ میں نے عرض کی کہ یوں تو سارے کا سارا استدلال قتل ہو …